ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحت بیکری کیس کا فیصلہ، خدیجہ شاہ سمیت 18مجرموں کو سزا، شاہ محمود بری

Khadija Shah Convicted, Shah Mahmood Qurashi, Rahat Bakery Case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42 : سانحہ نو مئی کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ آ گیا۔ لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی  2023 کو راحت بیکری چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے سکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا آج فیصلہ سنا دیا۔  

عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمہ میں استغاثہ کے لگائے ہوئے الزامات سے بری کر دیا ،  پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کی سابق وزیر یاسمین راشد ،  اعجاز چوہدری ٫میاں محمود الرشید اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو  دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزمہ خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت ملزمہ روبینہ جمیل کو مقدمہ سے بری کر دیا۔ملزمہ افشاں طارق کو بھی بری کر دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما روہینہ الیاس کو بری کردیا 

ملزمہ روہینہ الیاس پی ٹی آئی کے مفرور رہنما زبیر نیازی ہی اہلیہ ہے

عدالت نے 21 ملزموں کو بری کیا ہے جبکہ 18 ملزموں کو سنا سنائی گئی ہے 

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے   کوٹ لکھپت جیل میں تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 109/23 کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مقدمہ میں 47 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کی۔۔

مقدمہ میں پی ٹی آئی  کے ساتھ تعلق رکھنے والے  51 ملزم  نامزد تھے ۔

 12 ملزم دوران ٹرائل غیر حاضری پر اشتہاری ہو چکے ہیں۔

راحت بیکری چوک میں نو مئی کو سپریم کورٹ کے جج کے سکواڈ کی گاڑی کو  آگ لگائی گئی تھی۔

استغاثہ کے مطابق جج کے سکواڈ کے انچارج دلاور نے پی ایس او پیٹرول پمپ  کے ملازمین کی وردی پہن کر جان بچائی تھی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کی سابق وزیر یاسمین راشد ،  اعجاز چوہدری ٫میاں محمود الرشید اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو  دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

ملزمہ خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالت ملزمہ روبینہ جمیل کو مقدمہ سے بری کر دیا۔ملزمہ افشاں طارق کو بھی بری کر دیا۔
ٹوٹل 21 ملزموں کو بری کیا ہے جبکہ 18 ملزموں کو سزا سنائی گئی ہے 

صنم جاوید اور دوسرے گیارہ  ملزموں  کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer