ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی کا خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہتک عزت کا نوٹس

صحافی کا خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہتک عزت کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافی پر الزامات  لگائے گئے جس پر صحافی نے علی امین گنڈا پور  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا 

نوٹس  کے  متن  کے مطابق سات دن کے اندر اندر معافی مانگی جائے ورنہ قانون کارروائی کی جائے گی،صحافی نے ہتک عزت، ذہنی دباؤ، قانونی چارہ جوئی کی مد میں گیارہ کروڑ سے زائد روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا 

علی امین گنڈاپور نے صحافی پر ٹھیکے لینے اور رقم لینے کا الزام لگایا،صحافی عبداللہ مومند نے وکیل غلام قاسم بھٹی کے ذریعے ہتک عزت کا نوٹس وزیراعلی کو بھجوا دیا 

نوٹس  کے  متن  کے مطابق الزام کے وقت جتنا میڈیا موجود تھا اتنے ہی افراد اور میڈیا کی موجودگی میں معافی مانگی جائے ،علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے دوران صحافی پر الزامات لگائے تھے ،صحافی نے فیصل امین گنڈاپور سمیت کامران بنگش اور تیمور جھگڑا سے متعلق سوال پوچھا تھا