ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مزید مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ 24 کیرٹ سونا 4100 روپے اضافے کے بعد 388100 روپے کا ہو گیا ہے۔10 گرام سونا 3514 روپے اضافے کے ساتھ 332733 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ فی تولہ چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 4358 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 3654 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عالمی سیاسی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس صورت حال میں سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی طلب بڑھ گئی ہے۔