ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے جون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض مالی سال 2025 میں 13 فیصد بڑھا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جون 2025 تک 77 ہزار 888 ارب روپے رہا، وفاقی حکومت کا قرض جون 2024 میں 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5 فیصد بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہوگیا۔

وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 7.6 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے ہوگیا ہے۔