ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غزہ کیلئے امدادی فلوٹیلا پر ڈرون حملہ

 غزہ کیلئے امدادی فلوٹیلا پر ڈرون حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : غزہ کے محصور فلسطینیوں کی امداد لے جانے والے فلوٹیلا کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ امداد لے کے جانے والے صمود فلوٹیلا کی مرکزی کشتی کو تیونس میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملے سے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔

کشتی حملے میں مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ جبکہ گلوبل صمود فلوٹیلا تنظیم نے حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

فلوٹیلا امدادی قافلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار موجود ہیں۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق حملہ ان کی مرکزی کشتی پر کیا گیا۔ جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ تاہم خوش قسمتی سے عملے کے ارکان اور تمام مسافر محفوظ رہے۔