ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالے خود سیلاب کی زد میں آگئے

لاہور: سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالے خود سیلاب کی زد میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: دوسروں کی مدد کرنے والے خود سیلاب کی زدمیں آگئے، راوی کے سیلاب سے سول ڈیفنس کی پوسٹ بھی متاثر ، غوطہ خوروں کی راوی کنارے قائم پوسٹ اور سامان دریا برد ہوگیا۔

سول ڈیفنس کی درجنوں لائف جیکٹس ،2 کشتیاں بہہ گئیں، مکمل پوسٹ، واش روم ،کچن کا سامان بھی سیلاب کی نذر ہوگیا۔

کشتیوں کا انجن، جنریٹر اور سلنڈر بھی پانی میں بہہ گیا، رضاکاروغوطہ خور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں مصروف تھے۔

سی ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ سیلاب سے غوطہ خوروں کا ذاتی سامان متاثر ہوا ، کشتیاں نہیں محض ڈھانچے سیلاب کی نذر ہوئے ،نئی چیک پوسٹ دریا کےکنارے سے مزید پیچھے بنائیں گے۔