ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آئندہ 2 دن  ملتان کے لیے آسان نہیں ہوں گے: عرفان علی کاٹھیا

 آئندہ 2 دن  ملتان کے لیے آسان نہیں ہوں گے: عرفان علی کاٹھیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈائریکٹرجنرل پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملتان پچھلے 48 گھنٹوں سے دباؤ میں ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کا ٹھیا کا کہنا تھا کہ  آئندہ 2 دن  ملتان کے لیے آسان نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی کہ 4 ستمبرتک پنجند پر پانی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اور 6 ستمبر تک سند ھ میں داخل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں اتنی زیادہ سیلابی صورت حال ہو گئی کہ پانی آگے اُس رفتار سے نہیں گیا جس رفتار سے اُسے جانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ تریموں سے 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا، محکمہ انہار  نے دریائے چناب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر  شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع محکمہ انہار کے مطابق شیر شاہ بند پر بیٹھے ہوئے افراد اور ملحقہ آبادی کو اطلاع دے دی گئی ہے، شگاف پڑنےکی صورت میں متاثرہ علاقےخالی کرنےکے اعلانات کیے جارہے ہیں۔