ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ڈرائیور گاڑی سمیت سمندر میں جاگری، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

خاتون ڈرائیور گاڑی سمیت سمندر میں جاگری، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی بڑے حادثے کا باعث بن گئی۔ گاڑی فیری ٹرمینل سے ٹکرا کر سمندر میں جاگری۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ گاڑی تیز رفتاری سے فٹ پاتھ عبور کرتی ہوئی بائیک شیلٹر اور ٹرمینل کے شیشے توڑتی ہوئی آگے بڑھی، پھر پل کے کنارے سے چھلانگ لگا کر سمندر میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں شیشے اور لوہے کے ٹکڑے چاروں طرف بکھر گئے جبکہ گاڑی چند ہی لمحوں میں پانی میں ڈوب گئی۔

حادثے کے فوراً بعد قریبی شہریوں نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے لائف رنگ پھینک کر خاتون کو پانی سے نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور خاتون محفوظ رہی۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھی، اور اس کے خلاف زائد مقدار میں شراب نوشی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔