ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی وائرس کے حملوں کی شدت برقرار، 59 مزید مریضوں کی تصدیق

 ڈینگی وائرس کے حملوں کی شدت برقرار، 59 مزید مریضوں کی تصدیق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : ڈینگی وائرس کے حملوں کی شدت برقرار, چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی بخار کے 59 نئے مریضوں کی تصدیق  ہو گئی ۔ شہر کے مزید 3 ہزار 876 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کردیاگیا۔
  ڈینگی وائرس کی حالیہ شدید لہر برقرار ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 59 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 38 مریض بدستور زیر علاج ہیں۔ شہر میں مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 3 ہزار 876 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے، جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کر دیا۔