ویب ڈیسک: اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ارشد شریف قتل کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے سمیعہ ارشد کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ارشد شریف کے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا۔