لاہور میں بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

لاہور میں بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات نے اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے شمال مشر قی اضلاع میں بھی  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

لاہور شہر کا مطلع  آج جزوی طور پر ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر میں بھی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے، لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 30اور کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.