ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جرائم عروج پر،رواں سال کےپہلے 8 ماہ میں مجموعی طور پر 2لاکھ 12ہزار 476مقدمات درج

لاہور میں جرائم عروج پر،رواں سال کےپہلے 8 ماہ میں مجموعی طور پر 2لاکھ 12ہزار 476مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں جرائم کم نہ ہو سکے, رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2لاکھ 12ہزار 476مقدمات درج ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن متفرق جرائم کے 46ہزار 294مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 40ہزار 376مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،کینٹ ڈویژن 39ہزار 897مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

صدر ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران 36ہزار 531مقدمات درج کئے گئے ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں متفرق جرائم کے 28ہزار 122مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 21ہزار 216ہزار مقدمات درج کئے گئے۔