ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی ٹیکس،شہریوں نے سڑک بلاک کر دی

فیول ایڈجسٹمنٹ،اضافی ٹیکس،بجلی بل،احتجاج،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باسم سلطان)وارث روڈ لیسکو ہیڈ آفس کے باہر شہریوں کا احتجاج، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی ٹیکس پر شہریوں کی کثیر تعداد ایک طرفہ سڑک کو بلاک کر کے احتجاج کرتی رہی ۔

وارث روڈ لیسکو کے دفتر کے باہر شہریوں کا احتجاج، اضافی بلوں کی وجہ سے احتجاج کیا گیا۔ شہریوں کی کثیر تعداد ایک طرفہ سڑک کو بلاک کر کے احتجاج  کرتی دکھائی دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی بل بھیجے جا رہے ہیں،25 ہزار تنخواہ میں 18 ہزار بل کیسے ادا کریں۔ وزیر اعلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب اعوام کو ریلیف دیا جائے۔ مظاہرے کے باعث ایک طرفہ سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔