پاکستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا حسین نظارہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

پاکستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا حسین نظارہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا حسین نظارہ دیکھا گیا۔

اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔ پاکستان میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ دیکھی گئی جسے شہریوں نے کیمرے میں قید بھی کیا۔

  اسٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے، اسٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے اور  اسٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔