ایشیا کپ، فائنل سے پہلے پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

ایشیا کپ، فائنل سے پہلے پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو شیڈول ہے۔

آج دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، جس کے لئے پاکستان ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ میں مجموعی طور پر اپنے تین میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو گروپ اسٹیج کے ایک ایک میچ میں شکست ہوئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer