ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ایس سی نے انٹری ٹیسٹ کا پیپر پیٹرن جاری کر دیا 

Higher Education Commission
کیپشن: Entry Test For BS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نصاب جاری، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا پیپر پیٹرن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری پیپر پیٹرن کے مطابق 75 نمبر معروضی سوالات اور 25 نمبر کا انشائیہ حصہ ہوگا۔ بی ایس آنرز کے انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیپر پیٹرن کے مطابق انٹری ٹیسٹ کی تیاری کریں اور ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے ایچ ای سی کے تحت رجسٹریشن کرائیں۔

دوسری جانب سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل افسروں  کی تعیناتیاں التواء کا شکار ہیں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی مستقل رجسٹرار اور کنٹرولر سے محروم ہے۔ یونیورسٹی سرچ کمیٹیوں نے امیدواروں کے انٹرویوز کرکے پینل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا رکھے ہیں۔ دونوں پوسٹوں کیلئے تین تین ناموں کے پینل بھجوائے گئے تھے۔

دو ماہ سے سے معاملہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں التوا کا شکار ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حتمی امیدواروں کی منظوری گورنر پنجاب سے لینی ہے۔ ایچ ای ڈی کے مطابق نئی بھرتی پالیسی کے نافذ ہوتے ہی پینل حتمی منظوری کیلئے بھجوا دیئے جائیں گے۔