مسجد الحرام میں داخلہ  کیلئے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ لازمی 

مسجد الحرام میں داخلہ  کیلئے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ لازمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا کافی نہیں ہے۔اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ لازمی ہے

 رپورٹ کےمطابق اگر کسی نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں اور اس کے پاس اجازت نامہ نہ ہو تو اسے نماز کے لیے بھی مسجد الحرام میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اعتمرنا ایپ سے اجازت نامے کا اجرا ضروری ہے۔سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزٹ ویزہ ہولڈرز کوصرف اس صورت میں جانے کی اجازت ہوگی جب ان کے پاس اعتمرنا ایپ سے جاری کردہ نماز یا عمرے کا اجازت نامہ ہو۔اجازت نامہ ہولڈر کے لیے تاریخ اور وقت کی پابندی بھی ضروری ہے۔یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی ہے۔  یادرہے عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔