قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا چارج لینے کے بعد بیوروکریسی میں خاموشی پائی جا رہی ہے، چیف سیکرٹری چارج سنبھالنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا چارج لینے کے بعد بیوروکریسی میں خاموشی پائی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری چارج سنبھالنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری کے چارج لیتے ہیں افسران میں تبادلوں کے حوالے سے بحث ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پہلے مرحلے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے بریفنگ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد سیکرٹریز نئے چیف سیکرٹری سے واٹس ایپ پر رابطے میں ہیں۔
یاد رہے وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دی تھی۔ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ہے، سابق آئی جی ریلوے عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی ریلوے کی آسامی خالی تھی جبکہ جواد رفیق کو وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز کے عہدے پر تعینات ہوگئے ہیں۔