نئے سی سی پی او کے ذریعے اپوزیشن کونشانہ بنایا جا رہا ہے: رانا ثنا اللہ

نئے سی سی پی او کے ذریعے اپوزیشن کونشانہ بنایا جا رہا ہے: رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہیں عتیق: نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا کیس، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت سولہ ستمبر تک منظور کرلی، رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نئے سی سی پی او کے ذریعے اپوزیشن کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب آفس کے باہر توڑ پھوڑ کیس میں دہشت گردی کی دفعہ لگانے پر رانا ثنا اللہ نے درخواست ضمانت دائر کی جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت سولہ ستمبرتک منظور کرلی، رانا ثنا اللہ  نے فاضل جج سے کہا کہ ان کی  درخواست ہے کہ پولیس سے سی سی  فوٹیج منگوائی جائے تاکہ سب کچھ سامنے آ جائے،  اس پرعدالت نےکہا کہ آپ پہلے شامل تفتیش ہوں جو ہو گا  قانون کے مطابق ہوگا۔

 

ضمانت کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ نئے سی سی پی او کے ہاتھوں اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب آفس کے باہر کچھ نہیں کیا تھا، دہشت گردی کی دفعہ لگانے کی مزمت کرتے ہیں۔

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سولہ ستمبر کو رانا ثنا اللہ کی درخواست پر ریکارڈ طلب کرلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer