(سٹی 42) 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔
شہدائے کربلا کی یاد میں آج لاہور سمیت ملک بھر میں جلوس نکالے جارہے ہیں، مجالس برپا کی جارہی ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، لاہور میں جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس بند کردی گئی،آج اور کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے، میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی۔
عبادت گاہوں، مجالس، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے، جلوس کے راستوں پر بلند عمارتوں کی چھتوں پر سکیورٹی اہلکار اور اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔