کانگو وائرس سے ٹریفک اسسٹنٹ دوران ڈیوٹی جاں بحق

کانگو وائرس سے ٹریفک اسسٹنٹ دوران ڈیوٹی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) کانگو وائرس کے باعث سٹی ٹریفک پولیس کا ٹریفک اسسٹنٹ ساجد جاں بحق ہو گیا۔

  ٹریفک اسسٹنٹ ساجد تین روز میو ہسپتال میں زیرعلاج رہا جسے ڈاکٹرز کی جانب سے ڈسچارج کر دیا گیا جس پر ٹریفک اسسٹنٹ دوبارہ سے سیکنڈ شفٹ میں ڈیوٹی پر پہنچ گیا، دوران ڈیوٹی ٹریفک اسسٹنٹ ساجد کی حالت بگڑ گئی جسے ٹریفک وارڈن رزاق فوری طور پر میو ہسپتال لیکر پہنچ گیا جہاں ساجد جانبر نہ ہو سکا۔

چیف ٹریفک آفیسر ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ ٹریفک اسسٹنٹ تین یوم چھٹی گزارنے کے بعد پہلے روز ڈیوٹی پر آیا تھا جبکہ ٹریفک اسسٹنٹ کی طرف سے مزید چھٹی کی درخواست نہیں دی گئی۔

کاہنہ کے علاقے میں ٹریفک اسسٹنٹ ساجد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں ڈی ایس پی عارف بٹ، انسپکٹرز اور متعدد ٹریفک وارڈنز  نے شرکت کی، سی ٹی او  لیاقت  علی نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer