ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی ؛ ملزموں کی لیسکو ٹیم کو دھمکیاں

لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی ؛ ملزموں کی لیسکو ٹیم کو دھمکیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیسکوشالامارڈویژن کی سرویلنس ٹیم  نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کرلیا۔
لیسکو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران اسلم سپر مارٹ سے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی،بوگس میٹر لگا کربجلی چوری کی گئی۔
آپریشن کے دوران کنکشن منقطع کرنے پر بجلی چوروں نے لیسکوٹیم کو دھمکیاں دیں ۔بجلی چور مالکان نے پستول تان کر ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ایس ڈی اوصحافی کالونی صغیراحمدکی مدعیت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔