سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئیْ، جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی اکائیوں کے مضبوط روابط کو ملکی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ جمہوری اداروں کا استحکام پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی سے ہی ملکی چیلنجز کا حل ممکن ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوانِ کو خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے مؤثر کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کے فروغ سے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔