ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروٹیز vs انڈیا ویمنز؛ ریچا اور سنیہ نے بھارت کو بربادی سے بچالیا

 Richa Ghosh, Sneh Rana ,Indian women's cricket tean, South Africa Womens , City42, Vishakhapatnam Stadium,
کیپشن: ریچا شرما کے 77 بالز سے بنے 94 رنز نے آج شب وشاکھا پٹنم کی وکٹ پر مشکلات میں پھنسی بھارتی ٹیم کو 251 رنز تک پہنچا دیا۔

سٹی42:   چالیس اوورز تک بے چارگی سے دوچار بھارت ویمنز ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹر ریچا گھوش اور ان کا ساتھ دینے والی سنیہہ رانا نے مشکل سے نکال کر محفوظ زون میں  پہنچا دیا۔ دونوں نے 17  چوکے اور 4 چھکے مارے۔ ریچا نے  94 اور سنیہہ نے 33 رنز بنائے۔ انڈیا نے  10 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  251 رنز بنائے ہیں۔ 

سنیہہ اور ریچا نے 43 ویں اور  44 ویں اوور میں دو دو چوکے مارے اور  45 ویں،  46 ویں اوور میں ایک ایک چوکا مارا تھا۔

47 ویں اوور میں  سینہ رانا نے ایک چوکا مارا اور ریچا گھوش نے  دو چوکوں کے ساتھ ایک چھکا بھی مار دیا۔ یہ اوور پروٹیز کو سب سے مہنگا پڑا اور  انہیں 19 رنز پڑ گئے،  اوور کے اختتام پر اندیا کا مجموعہ 203 سے بڑھ کر  222 ہو گیا اور وہ خاصی حد تک سیف زون میں آ گئے۔ 

48 ویں اوور میں ریچا گھوش نے ایک اور چھکا مارا، اس اوور میں ٹوٹل 9 رنز بنے۔ 

49 ویں اوور میں  سنیہ رانا نے پہلی دو بالز پر دو چوکے مارے،  بعد کی دو گیندوں پر دو سنگل بنیں، پانچویں بال پر سنیہہ رانا   مریزانے کاپ کی بال پر اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ 

49 ویں اوور میں بھارت کو 10 رنز مزید ملے اور ان کا مجموعہ 241 رنز ہو گیا۔ 

آخری اوور میں ریچا گھوش نے اپنی سینچری مکمل کرنے کی سرتوڑ کوشش  کی۔ انہیں پہلی ہی بال سے باؤلر ناڈینے ڈی کلیرک کا سامنا کرنے کا موقع ملا تھا، ریچا نے پہلی بال پر دو رنز بنائے،  دوسری اور تیسری بال پر دو چوکے مارے جس سے ان کا سکور 84 ہو گیا۔ تین بالز باقی تھیں اور ریچا کو سینچری کرنے کے لئے چھ رنز درکار تھے، چوتھی بال پر ریچا  کلوئی ٹرئیون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ مریزانے کاپ کی آج میچ میں یہ پہلی وکٹ تھی۔ انہوں نے اگلی بال پر انڈیا ویمن کی آخری بیٹر  نلاپو ریڈی چرانی کا بھی کام تمام کر دیا اور انڈیا ویمنز کی اننگ 50 اوور تمام ہونے سے پہلے ہی تمام کر دی۔ 

تاہم ریچا گھوش کی تباہ کن حد تک جارحانہ بیٹنگ کے آج میچ کے 40 اوورز تک بے چارگی سے دوچار ٹیم کو کم از کم مقابلہ کرنے کے لئے درکار رنز کے مجوعے تک پہنچا دیا۔ انڈیا نے  251 رنز کئے ہیں جو  5  رنز فی اوور  کی ایوریج بنتے ہیں۔ 

انڈیا ویمنز کی بیٹنگ

ساؤتھ افریقہ ویمنز کی باؤلنگ

ساؤتھ افریقہ کی سب سے بہتر باؤلر کولی ٹائرون رہیں، انہوں نے دس اوورز میں 32 رنز دیئے اور  3 وکٹیں لیں۔