ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں پروٹیز نے بھارتی بیٹرز کا برا حشر کر دیا

South Africa women vs India women, ICC Womens World Cup, Vishakhapatnum, Protes team, City42 ,Nonkululeko Mlaba
کیپشن: نون کلوکلےکو ملبا کا نام اس وقت سوشل میڈیا میں ٹرینڈ ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے دنیا مین سے سے بڑا فینڈم رکھنے والی ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ مین مٹی کا ڈھیر منا ڈالا ہے۔

سٹی42:  انڈیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر  چھٹی کا دودھ یا دلا دیا۔ بھارت کی ویمنز ٹیم  وشاکھا پٹنم کی ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ سٹیڈیم بھارتی ویمنز ٹیم کے فینز سے بھرا ہوا ہے لیکن سب تماشائیوں کے منہ لٹکے ہوئے ہیں اور بعض تو آنسو بہانے لگے ہیں۔ 

وشاکھا پٹیم کے  اے سی اے- وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم میں آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ساؤتھ افریقہ اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ 

ساؤتھ افریقہ کی کیپٹن لورا وولوارٹ نے ٹاس جیتا اور ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم کو بیٹنگ دے کر خود اپنی باؤلرز کے ہنر کو آزمانے اور  ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن لی۔

ساؤتھ افریقن باؤلرز نے  ورلڈ کپ میں اب تک سارے میچ جیتنے والی بھارتی ناریوں کا ہوم گراؤنڈ پر وہ حال کیا ہے کہ  بھارتتی ٹیم کے فین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

30 اوورز کا کھیل ہونے کے بعد بھارت کی ٹیم کی 6 وکٹیں گر چکی ہیں اور سکور  114 ہوا ہے۔ 

بھارت کی اوپنرز پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے آج  سنبھل کر کھیلتے ہوئے اچھا آغاز کیا تھا۔ وہ وکٹ تو بچاتی رہیں لیکن پروٹیز باؤلرز نے انہیں رن نہیں بنانے دیئے۔ 10 اوورز میں دونوں اوپنر صرف 55 رنز بنا پائی تھیں جب سمرتی مندھانا نونکلولیکو ملبا کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ مندھانا نے  32 گیندوں سے 23 رنز بنائے جن میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی تھا اور بہت زیادہ بالز ڈوٹ تھیں۔

ملبا نے 17 ویں اوور میں ون ڈاؤن بیٹر  ہالین دیول کو  کلین بولڈ کر دیا۔ دیول نے  23 گیندوں سے 13 رنز بنائے تھے۔ اس وقت بھارت کا مجموعہ  83 رنز تھا۔ 

دوسری وکٹ گرنے کے بعد پروٹیز نے دباؤ شدید تر کر دیا اور ٹومی شیکھوکھنے نے  91 رنز کے مجموعے پر اب تک جمی ہوئی اوپنر  پراتیکا راول کی وکٹ اڑا دی۔ راول نے 56 گیندوں سے 37 رنز کئے جن میں 5 چوکے تھے۔

راول کی وکٹ گرنے کے بعد بھارت کا رن ریٹ پاتال میں جا گھسا۔ 20 ویں اوور میں راول کی وکٹ گری تو  21 ویں اوور میں  جمیما رودریگوئیس کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئیں۔  انہیں کلئیو ٹریون نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

25 ویں اوور میں ہرمن پریت کور بھی آؤٹ ہو گئیں جب بھارت کا مجموعہ  100  تھا۔ ہرمن پریت کور کو  صرف 9 رنز بنانے کا موقع ملا۔ 

26 ویں اوور میں دیپتی شرما بھی پویلین کو پیاری ہو گئیں۔ اس وکٹ کے گرنے پر بھارت کا مجموعہ 102 تھا۔ 

تب سے اب تک بھارت کی مزید وکٹ تو کوئی نہیں گری لیکن رن بنانے کی رفتار ناگفتنی ہو گئی ہے۔

 35 اوورز کے خاتمے پر بھارتی ویمن کا سکور  130 تھا۔ اکتیسویں اوور میں ریچا گھوش نے پہلی بال پر چھکا مار کر جمود توڑنے کی کوشش کی۔

چالیسویں اوور کی آخری گیند  تک ریچا گھوش نے 37 رنز بنا لئے لیکن امن جوت کور آؤٹ ہو گئیں۔ 

40  اوورز مین بھارت کا مجموعہ 154 رنز ہوا ہے۔