ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری سے 709 ملین ڈالرز کے فوائد ملنے کے امکانات

 آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری سے 709 ملین ڈالرز کے فوائد ملنے کے امکانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری  سے  709 ملین ڈالر  کے معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں 

پاکستان میں آنکھوں کی صحت کے فروغ کے لیے نئی عالمی تحقیق نے ایک اہم موقع کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 148 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستان 5 سال تک تقریباً 709 ملین امریکی ڈالر کے معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔"انٹرنیشنل ایجنسی برائے تدارک نابینا پن ، فریڈ ہولو فاؤنڈیشن اور سیوا فاؤنڈیشن" کی جانب سے جاری کردہ ویلیو آف وژن رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ایک بہترین فیصلہ ہے۔

فریڈ ہولو فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری مینیجر فاروق اعوان نے کہا اسکولوں میں آنکھوں کے ٹیسٹ اور نظر کی کمزوری کی فوری تشخیص کے بعد عینک کی فراہمی سے قابلِ اجتناب نابینائی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

148 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاشی فوائد درج ذیل ہیں، 282 ملین ڈالر: بہتر پیشہ ورانہ کارکردگی سے،  215 ملین ڈالر: روزگار کے مواقع میں اضافہ، 32,313 اضافی تعلیمی سال، 143 ملین ڈالر: نگہداشت پر اخراجات میں کمی  جیسے مواقع مل سکتے ہیں ۔

 رپورٹ چھ ترجیحی شعبے اجاگر کرتی ہے جیسے کمیونٹی اسکریننگ کے ذریعے جلد تشخیص کرتی ہے ۔ فوری طور پر عینک کی فراہمی کو ممکن بناتی ہے ۔ آنکھوں کی صحت کے عملے کی تربیت و ترقی  ممکن ہے  آنکھوں کی سرجری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، رسائی میں حائل رکاوٹوں (سفر، اخراجات اور سماجی داغ) کا خاتمہ ہوگا، موتیا کی سرجری کے معیار میں بہتری آئے گی .

 فاروق اعوان نے مزید کہا کہ 90 فیصد سے زائد نظر کا نقصان قابلِ علاج یا قابلِ بچاؤ ہے۔ بصارت کی بحالی کے اقدامات آسان اور ممکن ہیں، لیکن ان فوائد کو حاصل کرنے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی برائے تدارک نابینا پن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر ہالینڈ نے کہا کہ اس ورلڈ سائٹ ڈے پر ہم حکومتوں، کاروباری اداروں، اسکولوں اور خاندانوں سب سے اپیل کرتے ہیں کہ آنکھوں کی صحت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا:“ثبوت واضح ہے  کہ  بصارت میں سرمایہ کاری، دراصل مستقبل میں سرمایہ کاری ہے