روزینہ علی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے این اے 1 چترال اور این اے 18 ہری پور کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیاہے کہ درخواستیں 15 اکتوبر تک بنام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سید نیئر حسین بخاری کے نام ارسال کی جائیں ،امیدواران درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی ارسال کرنے کے پابند ہیں۔