ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سینیٹر مشتاق پاکستان پہنچ گئے،  سینیٹر مشتاق  گلف ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے  اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مشتاق کا شاندار استقبال کیا گیا،  سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ،  اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار بھی دیکھنے کو ملی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کیا اور مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔