ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور کے استعفے کےبعد پشاور میں اپوزیشن جماعتوں نے آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے، کیا وجہ ہے؟
جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ابھی ہم کورٹ میں جارہے ہیں، جانے دیں۔