ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان؛ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا

ڈیرہ اسماعیل خان؛ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

 نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

وزیراعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ "فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گ

شہید میجر کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی شہر میں سپردخاک کیا جائے گا۔

سورس : آئی ایس پی آر