افشاں رضوان:لاہور کے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال نے طب کے میدان میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عامر عزیز، ڈاکٹر عاطف خان نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے دماغ سے 60 کینسر ٹیومرز کا کامیاب علاج کیا گیا،جو کہ جدید سائبر نائف ریڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیاب آپریشن ممکن ہوا۔
کامیاب آپریشن سےجاپان کا 30 ٹیومرز کا ریکارڈ توڑ دیا گیا،علاج صحت کارڈ اور مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا،سائبر نائف ٹیکنالوجی بغیر کٹ کے درست علاج فراہم کرتی ہے، جس کےمتاثرہ ذریعے رسولیوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا،صحت مند ٹشوز محفوظ ر کھا گیا۔