(عاصم صدیق )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیاں شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیےحلقہ بندیاں کمیٹیوں کا تقرر کردیا ہے، حلقہ بندیوں کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہوگااور 8 دسمبر تک مکمل کیاجائے ،ابتدائی فہرست13اکتوبرسے 31 اکتوبرتک مکمل کی جائے گی جس کے بعد اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ16 نومبرہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراضات نمٹانے کے بعد حتمی فہرست 8 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔
حلقہ بندیوں کے دوران کسی ضلع یا تحصیل کی سرحد میں تبدیلی نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے دوران تمام افسران کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔