شاہدسپرا:لیسکو کو کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے ناقص انتظامات کرنے پر نیپرا نے ایک کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
حکام ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو پرٹرانسمیشن لائنز ،پولز ارتھنگ نہ کرنے کی وجہ سے ایک کروڑ کا جرمانہ عائد کیا،لیسکو نے نیپرا کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی،تاہم نیپرا نے نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
نیپرا نے لیسکو کو ایل ٹی اور ایچ ٹی لائینز کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کی تھی اوربرقی لائنوں کیساتھ بجلی کے پولز کی ارتھنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی،مگر لیسکو نے نیپرا کی ہدایات کی روشنی میں پولز ،برقی لائنز کی ارتھنگ نہیں کی تھی۔
نیپرا کی ٹیموں نے لیسکو کے مختلف علاقوں میں دورہ بھی کیا تھااوردوران وزٹ سیفٹی رولز کی خلاف ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔