ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے اور تعلیمی اداروں کے امور کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بجلی بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ ناگزیر ہو چکا تھا تاکہ امتحانی اور دفتری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے امتحانات، پیپر چیکنگ، نتائج کی تیاری اور دیگر اہم دفتری امور بجلی کی بندش کے باوجود جاری رکھے جا سکیں گے۔
اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ محکمہ جامعات و بورڈز میں قانونی اور پالیسی اصلاحات بھی کی گئی ہیں تاکہ تعلیمی نظام کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بورڈ دفاتر میں کام بری طرح متاثر ہو رہا تھا، جس کے بعد سولر انرجی پر منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔