فاران یامین: سی سی ڈی کا شہر میں ایک اور مبینہ مقابلہ،زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ملزم رمضان کو ریکوری کیلئے نشتر لے کر گئی، ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے مبینہ حملہ کر دیا۔
حملے میں ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا ،حملے میں اہلکار محفوظ رہے ،زیر حراست ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا، ہلاک ملزم بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا۔