وقاص عظیم: پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات ، اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ٹھوس پیش رفت۔پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے، آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرو وا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہوئے، پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیش رفت کی ہے ۔
پاکستان کے ساتھ پالیسی لیول مذاکرات جاری رہیں گے، حل طلب امور پر بات چیت جاری رہے گی، پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔
مذاکرات میں کئی معاملات پر ٹھوس پیش رفت ہوئی، مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے سخت مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو مقررہ ہدف میں رکھا ، ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے توانائی سیکٹر میں اصلاحات کی گئیں۔
پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف پر عملدرآمد کیا ہے۔