ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ پر دو سال میں 200,000 ٹن بارود گرایا گیا,76,600 سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ ہیں

Gaza destruction, City42, Hamas Israel war, gaza ceasefire, City42
کیپشن: file photo دو سال کی جنگ میں غزہ کا کیا حال ہوا، اس ضمن میں پیش کئے گئے تمام اعداد و شمار محض اندازہ ہیں۔ مکمل حقائق مکمل سروے کے ساتھ ہی سامنے آ سکتے ہیں جو اب تک نہیں ہوا کیونکہ آج شب تک جاری جنگ کسی کو یہ بنیادی کام کرنے کی مہلت ہی نہیں دیتی۔ یہ بہرحال عیاں ہے کہ غزہ کی عورتیں اور بچے اس دو سالہ جنگ کے سب سے بڑے وِکٹم ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: غزہ پر دو سال میں 200,000 ٹن بارود گرایا گیا، امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی نسل کشی کے ہولناک اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

 غزہ میں حماس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 76,600 سے زائد افراد شہید یا لاپتہ ہیں، اِن میں 20,000 سے زیادہ بچے اور 12,500 خواتین شامل ہیں۔
 غزہ کا 90% انفراسٹرکچر تباہ، 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں۔
 95% اسکول، 38 ہسپتال اور 835 مساجد مکمل طور پر تباہ یا شدید نقصان زدہ ہیں۔
 غزہ کی 80% سے زائد زمین اسرائیلی قبضے میں ہے۔

Caption دو سال کی جنگ میں غزہ میں عملاً صرف کھنڈر ہی باقی بچے ہیں۔ انسان وہاں موجود ہیں لیکن انسانوں کے انسانوں کی طرح رہنے کے لئے کچھ بھی باقی نہیں رہنا۔

 غزہ میں حماس کے میڈیا آفس نے اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اس اقدام کو "جاری اسرائیلی نسل کشی" قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس عرصے میں 76,600 سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں 20,000 سے زیادہ بچے اور 12,500 خواتین شامل ہیں۔ تقریباً 2,700 خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔

 غزہ پر 200,000 ٹن سے زیادہ بارود گرایا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں 90% انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ صحت، تعلیم اور رہائش کا شعبہ بری طرح تباہ ہوا ہے۔ 38 ہسپتال، 95% اسکول اور 835 مساجد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ کل مالیاتی نقصان 70 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی مکمل تباہی سے قبل اسرائیل پر دباؤ بڑھا کر ناکہ بندی، محاصرے کو ختم کرے اور بلا روک ٹوک امدادی رسائی کو یقینی بنائے۔

 اقوام متحدہ کے حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی ہے، اگرچہ انسانیت دشمن،  شیطانی طاقت امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی متعدد قراردادوں کو بار بار ویٹو کیا ہے۔

Caption غزہ شہر کی العمری مسجد، غزہ کی قدیم ترین مسجد ہے، اسے 5 جنوری 2024 کو اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے نقصان پہنچا۔ - فوٹو: AFP