احمد منصور: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔ دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
آپریشن کو لیڈ کرنے والے میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے شہید ہوئے۔31سالہ شہید میجر سید علی رضا کاتعلق ضلع سرگودھا، شہید حوالدارنثار احمد کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے۔
سیکیورٹی فورسزز بہادر جوانوں کی مقروٖض ہیں۔ سیکیورٹی فورسز وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔