معروف عالم دین مولانا نذر الحسنین عابدی نجفی انتقال کر گئے

مولانا نذر الحسنین عابدی نجفی
کیپشن: مولانا نذر الحسنین عابدی نجفی
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلیمین مولانا نذر الحسنین عابدی نجفی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم عابدیہ مشن ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون کے خطیب و پیش امام تھے۔  مرحوم کی اتحاد بین المسلیمین اور اتحاد بین المذاہب کے حوالے سے بڑی خدمات تھیں۔  مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام بارگاہ باب النجف میں ادا کر دی گئی۔  مرحوم کی تدفین باب النجف امام بارگاہ کے احاطے میں ہی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer