ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ٹی 20 میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

National T20
کیپشن: National T20
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) ناردرن نے نیشنل ٹی 20 کے ایک دلچسپ میچ میں سنٹرل پنجاب کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو میچ جیتنے کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے آخری اوور میں پانچ  وکٹوں پر پورا کر لیا۔

ناردرن کا ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا، پہلے بیٹر ناصر نواز 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، علی عمران اور حیدر علی نے تیز  رنز کرنے کی کوشش کی علی عمران 55 اور حیدر علی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان عمرامین نے 13 اور مبصر خان نے 22 رنز بنائے عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نزیرنے  ناردرن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دونوں بیٹرز بلترتیب 27 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سنٹرل پنجاب کے حسین طلعت اور قاسم اکرم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی اوپپنگ جوڑی احمد شہزاد اور محمد اخلاق نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے محمد اخلاق نے 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 61 رنز بنائے حسین طلعت 11، شعیب ملک 19 اور فہیم اشرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیف بدر 8 اور محمد فیضان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سنٹرل پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے، عامر جمال نے تین ، سہیل تنویر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نیشنل ٹی 20کپ کے دوسرے میچ میںمیں شرجیل خان کی جارحانہ سنچری کی بدولت سندھ نے سدرن پنجاب کو 45رنز سے مات دیدی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے 24 ویں میچ میں سندھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، شرجیل خان نے 56 گیندوں پر جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 101 سکور کی اننگز کھیلی، سدرن کے نعیم شاہ اورمحمد عمران نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سدرن پنجاب کی ٹیم 197 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18اعشاریہ 5 اوورز میں 151 سکور بناکر آل آؤٹ ہوگئی، طیب طاہر نے سب سے زیادہ  32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد عمران 29 اور کپتان عامر یاسمین 27 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،رومان رئیس نے 3، انور علی، دانش عزیز اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میچ میں 56 گیندوں کھیل کر 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے  101 رنز بنانے پر شرجیل خان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer