ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک زمبابوے سیریز، میچز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

پاک زمبابوے سیریز، میچز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاک زمبابوے سیریز کے ون ڈے میچز ملتان سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

زمبابوے سیریز کے لئے پی سی بی نے ملتان کو وینیوز کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کو دوسرے وینیو کے طور پر فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی نے کرکٹ زمبابوے کو وینیو میں تبدیلی بارے اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان کی ضلعی حکومت کا پیسے مانگنا میچز منتقلی کی وجہ بناہے۔

ضلعی حکومت نے پی سی بی سے تین میچوں کے لیے 20 کروڑ روپے کرایہ طلب کیا تھا۔ ادھر وینیو میں تبدیلی پر پی سی بی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز ملتان میں شیڈول کیے گئے تھے۔ میچز کے وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے پی سی بی آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلان کرے گا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر اپنا موقف پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور اظہر علی نے وسیم خان کو بتایا کہ انہوں نے ادارہ جاتی کرکٹ کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بورڈ پالیسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ ادارہ جاتی کرکٹ ختم ہونے سے کرکٹرز بے روز گار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے ہیڈ کوچ اور کپتان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔