ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا کی ساحلِ سمندر پر ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کی ساحلِ سمندر پر ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اہلیہ کی ساحل سمندر پر بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے صاحب زادے اذہان ملک نے آج ساحل سمندر پر دن گزارہ اور وہاں بنائی ایک ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آج کل اپنے بیٹے کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوب مزے کرتے نظر آتی ہیں حال ہی میں ثانیہ مرزا نے فیس بک کے ماتحت چلنے والی تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹےکے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ماں اور بیٹا ساحلِ سمندر خوب مزے کر رہے ہیں ، جبکہ شعیب ملک کے صاحب زادے اذہان ملک خاص طور پر خوش نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

???? ???? @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو پر اداکارہ ماہرہ خان  نے بھی شعیب ملک کے صاحب زادے اذہان کے لیے ایموجیز کا استعمال کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ تاہم ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جس کا ثبوت ان کی ویڈیوز پر آنے والے لائکس ہیں ۔ 
واضح رہے ثانیہ مرزا معمول کے مطابق اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں حال ہی میں ثانیہ مرزا نے ریکٹ ھامے بیٹے اذہان کی ایک پُرکشش تصویراپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا تھا کہ " مجھے یقین ہے کہ تم سامنے ہونے والی افراتفری کے بارے میں سوچ رہے ہو۔" آزہان  کی اس تصویر اور اس پر لگے کیپشن کو ثانیہ مرزا کے پُرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer