سکولوں کیلئے سال 2020-21 کا تعلیمی کیلنڈر جاری

سکولوں کیلئے سال 2020-21 کا تعلیمی کیلنڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے سال 2020-2021 کا تعلیمی کیلنڈر جاری، ماہر تعلیم آصف گوہر کے مطابق تعلیمی کیلنڈر اسباق کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے 35 ہزار سے زائد پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے سال 2020-2021 کا تعلیمی کیلنڈرجاری کردیا، تعلیمی کیلنڈرسمارٹ سلیبس کے مطابق جاری کیا گیا ہے، سکولوں کو تعلیمی کلینڈر  کے مطابق سلیبس مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی کیلنڈر حساب، انگریزی اور سائنس کا جاری کیا گیا ہے، تعلیمی کیلنڈر پی ایم آئی یو کی ویب سائٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا، تعلیمی کیلنڈر پلے سٹور پر بھی دستیاب ہوگا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو  بھی سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی  ہدایت کردی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےصوبہ بھر کے سکولوں کے باہرنوماسک نو انٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کردی،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بغیرماسک سکول میں کسی طالبعلم اور اساتذہ کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر بغیر ماسک طالبعلم یا اساتذہ سکول کی حدود میں پائے گئے تو سکول ہیڈ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے پر نوٹس لے لیا، ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی پھیلنے کے خدشات کے حوالے سے سکول سربراہان کو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔ سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer