ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر میڈیٹ پارٹ 2کاخصوصی امتحان دس اکتوبر سے شروع ہوگا

 انٹر میڈیٹ پارٹ 2کاخصوصی امتحان دس اکتوبر سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ کاخصوصی امتحان دس اکتوبر سے شروع ہوگا، خصوصی امتحان میں ستائیس ہزار امیدوارشرکت کریں گے۔امیدوار مکمل ایس او پیز تدابیر کے ساتھ امتحان میں شریک ہوں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا خصوصی امتحان دس اکتوبر سے شروع ہوگا۔امیدواروں  کے لئے ایک سو بیس امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ کے مطابق امیدوار مکمل ایس او پیز تدابیر کے ساتھ امتحان میں شریک ہوں گے۔

ایک سو بیس امتحانی مراکز لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔ اسپشل امتحان کا سلسلہ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یادرہے کہ انٹر پارٹ ٹواسپشل امتحان میں حاصل کردہ نمبرز ہی پارٹ ون کے نمبرز شمار کیے جائیں گے،یہ فارمولا صرف ان طلباء پرلاگو ہوگا جنھوں نے پارٹ ون کے امتحان پہلے سے نہیں دیا ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے میٹرک کی طرز پر انٹرمیڈیٹ کا سلیبس مختصر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث کلاسز تاخیر کا شکار ہونے سے لاکھوں طلباء پریشانی کا شکار ہیں جس کے پیش نظر سکولز ایجوکیشن نے میٹرک کا سلیبس مختصر کر دیا ہے لیکن انٹرمیڈیٹ کے لاکھوں بے چینی کا شکار ہیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئےمحکمہ ہائر ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کا سلیبس مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس کی تیاری کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

اس مقصد کے لئے ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں سلیبس مختصر کرنے کے فارمولے کا تعین کیا جائے گا اور  کمیٹی اپنی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کرے گی۔

 
 

Shazia Bashir

Content Writer