ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے: جسٹس شہرام سرور

شہریوں کو جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے: جسٹس شہرام سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے 16 سے لاہتہ نوجوان کی بازیابی کیس میں ریمارکس دئیے کہ شہریوں کو جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، یہ  انتہائی اہم معاملہ ہے ،سولہ سول سے نوجوان لاپتہ ہے لیکن لاہور ہولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق   جسٹس شہرام سرور چوہدری نےمحمد سرور کی درخواست پرسماعت کی، ڈی ایس پی گارڈن ٹاون ،قائم مقام ڈی ایس پی لیگل احمد عثمان سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے استفسار کیا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بلایا ہے کدھر ہیں ۔

ڈی ایس ہی نے بتایا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا تبادلہ ہو چکا ہے نئے تعینات ہونےوالے پولیس افسر نے چار ج نہیں لیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے استفسار کیا کہ سولہ سال، سے نوجوان لاپتہ ہے،ابھی تک پولیس نے کیا کیا ہے، ڈی ایس پی نے جواب دیا کہ نوجوان کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ معاملہ اہم ہے کسی کا بیٹا سولہ سال سے غائب ہے، اس باپ پر کیا بیت رہی ہوگی، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرے، پولیس ابھی تک کیا کررہی ہے اسے کچھ تو کرنا چائیے ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اس کا بیٹا محمد ناصر 2004 سے لاپتہ ہے ، بیٹے کے لاہتہ ہونے کے ایک سال بعد 2005 میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں مقدمہ بھی درج کرایا ،پندرہ سال سے مقدمہ درج کرانے کے باوجود ابھی تک پولیس اس کے بیٹے کو بازیاب نہیں کر سکی ۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ افسران کو درخواست دیں مسنگ پرسن کمیشن سے بھی رجوع کیا، بیٹا تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو میرے بیٹے کی بازیابی کا حکم دے ، عدالت نے پولیس کو دوہفتے کی مہلت دیتے ہوئے نوجوان کو 27 اکتوبر تک بازیاب کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Shazia Bashir

Content Writer