ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روزکی توسیع

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روزکی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں نوروزکی توسیع، عدالتی حکم پررانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی بننے والی فوٹیج اور رپورٹ عدالت پیش، عدالت نے مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج خالد بشیر نےکیس کی سماعت کی، سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سےگاڑیوں کی فوٹیج اور رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، وکیل رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مقدمے کا مدعی اور تفتیشی اے این ایف سے ہیں۔ قانون کے مطابق تفتیش آزادانہ ہونی چاہیے، سرکاری وکیل نے کہا فرد جرم عائد کی جائے تاکہ ٹرائل شروع  ہو سکے، سی ڈی آر کا ریکارڈ ایک سال تک محفوظ رہتا ہے، اس وقت منگوانے سے کیس میں تاخیر ہوگی۔

اس دوران اینٹی نارکوٹکس پراسیکیوٹر اور رانا ثناءاللہ کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، عدالت نے رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کی درخواست پرعدالت نے وکلاء کو نوٹس جاری کر دئیے، دوران سماعت وکلاء کے کمرہ عدالت میں نعرے بازی پرعدالت نے اظہار برہمی کیا، رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فوٹیج نے سب واضع کردیا کہ ان کے خلاف جھوٹی کارروائی کی گئی۔

حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پارٹی کے فیصلے کےساتھ ہوں۔

Shazia Bashir

Content Writer