لاہورائیرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہورائیرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف حکام کی کارروائی، لاہور سے قطر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، قطر جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد حشیش برآمد۔    

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر جانیوالے لاہور کے مسافر نذر منیر کے سامان سے حشیش برآمد ہوئی، مسافر نذر منیر قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621 سے دوحہ جا رہا تھا۔  اے ایس آئی محمد اکبر نے دوران چیکنگ سامان سے 1 کلو 230 گرام حشیش برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق حشیش کو گرین ٹی کےپیکٹس میں چھپایا گیا تھا، حشیش برآمدگی پر مسافر کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید پوچھ گچھ کیلئےاے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 اعلی حکام نے اے ایس آئی محمد اکبر کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرسراہا۔   

Shazia Bashir

Content Writer