پی سی بی کا تیسرے ٹی 20 میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنیکا اعلان

پی سی بی کا تیسرے ٹی 20 میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک سری لنکا آخری ٹی 20 پنک ڈے سے منسوب، میچ سے قبل کینسر سے آگاہی کی کمپین میں صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی بھی شرکت کرینگے،  فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر مملکت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پنک ربن بھی باندھیں گے، سٹیڈیم پہنچنے والے 750 شائقین میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا تیسرے ٹی 20 میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان، صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی میچ سے قبل کینسر آگاہی سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے، صدرپاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔  تمام کھلاڑی اور آفیشلزبھی مرض کی آگاہی کیلئے پنک ربن پہنیں گے، سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو بھی ربن تقسیم کیے جائیں گے، قذافی سٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

کرکٹ بورڈ کی شائقین کرکٹ کو پنک شرٹ پہن کر سٹیڈیم آنے کی درخواست۔

Shazia Bashir

Content Writer