ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخواہ میں پولیو مہم ; وفاقی وزارت داخلہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست

خیبرپختونخواہ میں پولیو مہم ; وفاقی وزارت داخلہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبرپختونخواہ میں پولیو مہم کی سیکیورٹی انتظامات  پروفاقی وزارت داخلہ نےپولیو مہم کی سیکیورٹی کےلیےخط لکھ دیا۔

خط میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیےضروری انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ اورآئی جی پولیس خیبر پختون خواہ کو خط لکھا گیا ہے۔

خط آئی جی فرنٹیئرکور نارتھ اور کمانڈیٹ ایف سی خیبر پختون خواہ کولکھاگیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے سیکیورٹی کی فراہمی کےلیےوزارت داخلہ سے درخواست کی تھی ۔ 

خیبرپختون خواہ کے6اضلاع کی31 یونین کونسل میں پولیو مہم کےلیےسیکیورٹی فراہم ہوگی۔تورغر،بٹگرام،بونیر،ہری پور، مانسہرہ ،شانگلہ میں10 سے13 نومبرتک پولیو مہم شیڈول ہے