ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 ویں ترمیم: وزیراعظم نے استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے شق واپس لینے کی ہدایت کردی

27 ویں ترمیم: وزیراعظم نے استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے شق واپس لینے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں  وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کےاستثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی شق کابینہ سے منظورشدہ مسودے میں شامل نہیں تھی اور میں نے 27 ویں ترمیم میں یہ شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔ 

خیال رہے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسودہ گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا جس میں صدر پاکستان کے لیے  تاحیات استثنیٰ کی درخواست شامل کی گئی تھی جس کے بعد  یہ خبر سامنے آئی تھی کہ  آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔